انٹرنیشنل

جنوبی کوریا:معزول خاتون صدر کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت شروع

الزامات ثابت ہو گئے تو گن ہئی کو 10 برس سے زائد کی سزائے قید ہوسکتی ہے ، استغاثہ سیول (آئی این پی) جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گن ہئی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے عدالتی کارروائی کے دوران ججوں کو بتایا کہ سابق صدر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر کی رشوت لی تھی، انہوں نے کہا کہ اگر اس مقدمے میں گن ہئی پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں دس برس سے زائد تک کی سزائے قید بھی سنائی جا سکتی ہے ، واضح رہے کہ معزول صدر ان الزامات کو مسترد کر چکی ہیں، تاہم ذرائع نے کہا کہ عدالت میں پیش کردہ شواہد کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ وہ ان جرائم میں ملوث رہی ہیں، پارک گن ہئی جمہوری طریقے سے منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں بدعنوانی کے الزامات کے تحت اقتدار سے الگ کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button