جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ، دہشت گرد ہلاک
باجوڑ میں پولیس اہلکار سے اسلحہ اور موبائل چھین لیا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ، دہشت گرد ہلاک — باجوڑ میں پولیس اہلکار سے اسلحہ اور موبائل چھین لیا گیا
تاریخ: 21 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، موٹرسائیکل، شناختی کارڈ، تین اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کرلیا گیا ہے۔
ادھر باجوڑ میں بھی انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر مسلح افراد نے حملہ کر کے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں کرفیو کی وجہ سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کل تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں اور پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ رواں سال اب تک 6 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k