انٹرنیشنل

جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ

بیجنگ(این این آئی) چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی بحریہ فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں بحری جہاز کے قریب پرواز کرنے والے 3 ڈرون کو نامعلوم مقام سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔ چین کی جانب سے ایسے وقت میں جنگی مشق کی گئی جب 13 جون کو امریکی فضائی جہازوں نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگائے۔ دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے چین کے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سمندر میں بھی جنگی محاذ چاہتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں عسکری امور پر سخت جملوں کا تبادلہ رہا ہے، بیجنگ کو امریکی نیوی کے ‘فریڈم آف نیویگیشن’ آپریشن کو اپنی خودمختاری کے مخالف سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button