Draft

جنسی ہراساں کرنے والوں کے ساتھ یہ کام کیا جائے،ودیابالن نے ایسی آواز بلند کر دی کہ بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا

لاہور(یوا ین پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ جنسی ہراساں کرنے والوں کو شرمندہ کرنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے اپنی آنیوالی فلم کی تشہیری مہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن لوگوں کو جنسی ہراساں کیا جاتا ہے صرف وہی جانتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیسا محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ خواتین اس کیخلاف آواز اٹھارہی ہیں کیونکہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہمیں انکا نام لینا چاہیے اور انہیں شرمندہ کرنا چاہیے جو دوسروں کو جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات صرف ہالی ووڈ انڈسٹری تک ہی محدود نہیں بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی بہت سی خواتین اس کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button