انٹرنیشنل
جنسی اسکینڈل میں ملوث برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کے گھٹنے پر 15 برس پہلے ہاتھ رکھنے کا اعتراف کرلیا،عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنسی اسکینڈل کے حوالے مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے اعتراف کیا اور کہا کہ میں اخلاقی طور پر گری ہوئی حرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے مجھے خبردار کیا تھاکہ اگر پھر میں ہاتھ رکھا تو منہ پر مکا مار دے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کئی اراکین کو جنسی اسکینڈل کا سامنا ہے ۔