ایڈیٹرکاانتخاب

جنرل کیانی نے پنکچر لگا کر نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کرایا ورنہ پی ٹی آئی دوگنا ووٹ مل چکے تھے:اسد کھرل کادعویٰ

(نیوز وی او سی آن لائن) سینئر صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا نہیں تھا بلکہ جنرل کیانی نے عالمی طاقتوں کے کہنے پر نواز شریف کو دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم منتخب کرایا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد کھرل نے دعویٰ کیا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز (ریٹرننگ آفیسرز) کا نہیں تھا بلکہ پچھلے الیکشن میں جنرل کیانی نے عالمی طاقتوں کے اشارے پر نوا شریف کو جتوایا۔ سعودی عرب اور جان کیری سمیت کچھ عالمی طاقتوں نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد الیکشن کا نتیجہ دو گھنٹے لیٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی کال موجود ہے جو انہوں نے نواز شریف کو کی تھی ، ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے گالی دے کر کہا تھا کہ انہوں نے تو ہمارا بیڑا غرق کردیا جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پریشان مت ہوں کام ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے بعد شام ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک آر اوز کو یرغمال بنالیا گیا ۔ اس وقت تک تحریک انصاف اپنی حریف جماعت ن لیگ سے دو گنا ووٹ لے چکی تھی لیکن رات کو ساڑھے 9 بجے کے بعد نتیجہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا اور رات کو 11 بجے میاں نواز شریف نے جنرل کیانی کی پنکچر لگانے کی یقین دہانی کے بعد ٹی وی پر تقریر کی۔
اسد کھرل نے واضح کیا کہ وہ فوج پر بطور ادارہ الزام نہیں لگا رہے بلکہ ان کا الزام جنرل کیانی اور ان کے کچھ ساتھیوں پر ہے کیونکہ انہوں نے عالمی طاقتوں کے کہنے پر الیکشن میں پنکچر لگائے۔ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی میرے ساتھ عدالت میں چلے جائیں جہاں میں اپنے یہ الزامات ثابت کروں گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button