ایڈیٹرکاانتخاب

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بریفنگ عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمر ہ اجلاس میں آرمی چیف کی جانب سے سینیٹرز کو قومی سلامتی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ کو دی گئی تومختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس عمل کو بے حد سراہا اور اسے سول ملٹری تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا لیکن ڈان لیکس میں قومی سلامتی کے حوالے سے خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا نے اس انتہائی اہم پیش رفت پر بھی سوال اٹھا دئیے ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ارکان پارلیمان کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹرز کو قومی سلامتی ،خطے کی صورتحال ،امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی اور آرمی چیف کے بیرون ملک دوروں سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینیٹرز کی جانب سے سوال جواب کا سیشن بھی ہوا اور اس سے متعلق چند خبریں بھی عوام کے سامنے آئیں ۔انتہائی حساس معاملات پر بریفنگ اور سوال جواب کے مرحلے کے پیش نظر ان کیمرہ اجلاس کیا گیا تا کہ قومی سلامتی کے حساس معاملات دنیا کے سامنے نہ آسکیں تاہم اس حوالے سے صحافی سرل المیڈا نے سوال اٹھا دیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرل المیڈا نے کہا کہ ”جنرل قمر جاوید باجوہ کی بریفنگ عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟ “۔
اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے معروف سماجی شخصیت ماروی سرمد نے کہا کہ ”شرمیلے ہیں وہ،مجھے شرمیلے لڑکے بہت پسند ہیں“۔واضح رہے کہ ڈان لیکس کی خبر بھی سرل المیڈا نے ہی دی تھی جس کے فوراً بعد وہ امریکہ چلے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button