جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کینیڈین شہریت کی خبر جعلی قرار، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

: سائبر سیکیورٹی ڈیسک
: اسلام آباد، پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کینیڈین شہریت کی خبر جعلی قرار، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اُس خبر کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کینیڈین شہریت حاصل کر لی ہے۔

دی بلیو ٹروتھ کی رپورٹ کے مطابق یہ جھوٹا دعویٰ بھارت کی جانب سے منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستانی اعلیٰ عسکری قیادت پر عوامی اعتماد کو مجروح کرنا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستانی شہری ہیں اور پاک فوج کے ایک سینئر اور ذمہ دار جنرل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
قوم دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے دعووں کے ذریعے افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں نئی نہیں، مگر اس بار ان کا مقصد نہایت گھناؤنا اور خطرناک ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ مصدقہ ذرائع پر بھروسا کریں اور ہر گمراہ کن مہم کا عقلی و قومی شعور سے جواب دیں۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/009/110725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں