انٹرنیشنل

جنرل (ر) راحیل شریف کمانڈر انچیف مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

جنرل (ر) راحیل شریف کمانڈر انچیف مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

mujahid razaJanuary 3, 2017
ریاض (خصوصی رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل راحیل سریف کو دہشت گردوں کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے اتحاد اسلامک ملٹری الائنس ٹو فائیٹ ٹیررازم کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اطلاعات کے مطابق 15 دسمبر 2015ءکو قائم کئے گئے اس قومی اتحاد کے بانی پرنس محمد بن سلمان السعود ہین اس فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا گیا ہے ۔ یہ قومی اتحاد افریقہ‘ جنوبی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف کام کرے گا، جب یہ اتحاد قائم کیا گیا تو اس کے رکن ممالک کی تعداد 34 تھی جو اب بڑھ کر 39 ہوگئی ہے یاد رہے کہ چند روز قبل سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ اطلاعات تھیں کہ جنرل راحیل شریف کو 39 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کا دفاعی مشیر مقرر کیا جارہا ہے۔ تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف کو فوجی اتحاد کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز تک متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button