پاکستان
جنرل (ر) اسلم بیگ نے نواز شریف کو رقم دینے کی تصدیق کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں نوازشریف نے رقم لینے سے انکار کردیا تاہم دوسری طرف سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے نواز شریف کو رقم دینے کی تصدیق کی ہے ، انہوں نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رقم دینے کا اعتراف کیا ہے۔
روزنامہ ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلم بیگ نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا ہے کہ ان کے پاس رقم کے شواہد موجود ہیں ، نواز شریف کے سامنے بٹھایا جائے تو ثبوت دیدیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا تفصیلی بیان بھی تب دیں گے جب نواز شریف سامنے ہوں گے۔