انٹرنیشنل
جموں میں بھارتی اہلکاروں نے ایک اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
سری نگر(ویب ڈیسک) جموں میں بھارتی اہلکاروں نے ایک اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
جموں میں بھارتی اہلکاروں نے ایک اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ 24سالہ خاتون نے بتایاکہ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کے ایک اہلکارنے اسے کیمپ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے منڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پولیس سٹیشن دومانہ میں تحریری شکایت درج کراتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف کے 3 اہلکاروں کا ایک گروپ انھیں مددکرنے کے بہانے کیمپ میں لے گیا جہاں ایک اہلکار نے اس کی آبرو ریزی کی۔
پولیس کا کہناہے کہ کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔