جماعت اسلامی کے عہدیداران کی کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی گوجرانوالہ سے ملاقات
گوجرانوالہ/ 03جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سکریٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ ڈیڑھ لاکھ نفوس کا شہر ہے جو کہ موٹروے کو گوجرانوالہ شہر سے جوڑنے والی حافظ آباد روڈ پر واقع ہے ۔ اس مصروف شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد مین حادثات ہو چکے ہیں اور مسلسل یہ سلسلہ جاری و ساری ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بے تحاشا رش بے ھنگم ٹریفک تنگ سڑک اور سب سے بڑھ کر سڑک کا مکمل دو رویہ نا ہونا ہے ۔عالم چوک میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کو بہال رکھنے میں پوری طرح ناکام ہے ۔بوتالہ جھنڈاسنگھ سے قلع آنے والی سڑک بھی نا مکمل اور عرصہ دراز سے کی زیر تعمیر سے تعمیر تک کے سفر میں ہے۔ آٹھ سال قبل ایم این اے نے اس پر پتھر ڈلوایا اور آج تک اس پر تارکول نہ ڈالی جا سکی ہے۔گاوں کی آبادی شدید تکلیف اور کرب میں مبتلا ہے کہ کب انکی سنی جائے گی ۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ کو مکمل دو رویہ کیا جاے تاکہ قیمتی جانوں کو حادثات کی نظر ہونے سے بچایا جائے۔لدے والا وڑایچ کے نزدیک جہاں سڑک سنگل اور بغیر ڈیویڈرہے وہاں ڈیوایڈڑ تعمیر کیا جاے۔اتنی بڑی آبادی والے علاقے کے لیے 1122 کی ایمر جنسی سروس بھی قایم کی جائے تاکہ حادثات کا شکا ر ہونے والے افراد کو ابتدای طبی امداد فراہم کی جاسکے اور اسکے علاوہ بھی قلعہ دیدار سنگھ جیسے بڑی آبادی والے علاقے میں ہنگامی حالات میں ریسکیو کیا جاسکے فوری طور پر ہمارے ان جایز مطالبات کے حل کے لیے اقدامات اٹھاے جاییں ۔
وہ ایک عوامی وفد کے ہمراہ کمشنر گواجرانوالہ سے انکے دفتر مین ملاقات کررہے تھے انکے ہمراہ خالد محمود چہل ،عابد مصور چیرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ ،محمد آصف صدر انجمن تاجران قلعہ اورابوبکر خان صدر پاسبان قلعہ موجود تھے اس موقع پرڈی سی عامرجان بھی کمشنر گوجرانوالہ کے ساتھ شریک محفل تھے ۔