پاکستان

جماعت اسلامی کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکہ میں قادیانی لابی سے ملاقاتوں پر اظہار تشویش

کراچی 8 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکہ میں قادیانی لابی سے ملاقاتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کے سوشل میڈیااکااؤنٹ سے وزیر خارجہ کی قادیانی جماعت کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر کا اجراء ہونا پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدہ کا حصہ ہے۔ پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے نام پر عقیدہ ختم نبوت سے حلف نامہ میں تبدیلی سے لیکر امریکی دورے پر وزیر خارجہ کی قادیانی لابی سے ملاقاتوں نے حکمرانوں کی اصلیت کوواضح کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ قادیانی لابی سے ملاقات کی قوم کے سامنے وضاحت اور عقیدہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت سزا دی جائے کیوں کہ یہ کوئی معمولی غلطی نہیں سوچی سمجھی ایک سازش کا حصہ ہے۔
صوبائی امیر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو اسلام سے خارج اور اپنی تبلیغ کیلئے اسلام اور مسجد کا نام استعمال کرنے پر سخت پابندی ہے مگر اس کے باوجود پاکستان میں قادیانیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ حکومت کے اہم اداروں میں اس لابی کو مضبوط کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے اور اسے نظریاتی طور پر کمزور کرنے کی بین الاقوامی طور پر سازش ہورہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آلہ کار بن کر ان کی تکمیل میں مصروف ہے حالیہ اقدامات ان کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بھلے غیروں کے آلہ کا ر بنیں رہیں مگر پاکستان کے عوام ملک کے نظریاتی حدوں کی حفاظت اور سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button