پاکستان

جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

پشاور (نیوز وی او سی آن لائن) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی میں دوریاں بڑھ گئیں اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینئر وزیرعنایت اللہ نے کہاکہ حکومتی اتحاد ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی سے اپنے ایجنڈے کے مطابق اتحاد کیاتھا لیکن اب کوشش ہے بغیرکسی تلخی کے جلدعلیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ سمیع الحق ایم ایم اے میں نہیں آناچاہتے تودباو¿نہیں ڈالیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماءشوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کی مکمل سیاست صرف 2 اضلاع میں ہے،جماعت اسلامی نے 5 سال میں ہم سےزیادہ مزے لوٹے، متحدہ مجلس عمل نے لوگوں کو دھوکا دیا اور 5 سال میں صرف کرپشن کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button