ایڈیٹرکاانتخاب

جماعت اسلامی این اے 120 ضمنی انتخاب کے نتائج قبول کرتی ہے‘ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور 18 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جب تک کرپٹ افراد منتخب ہو تے رہیں گے ملکی اور عوامی مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے‘ میڈیا سے گفتگو
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج قبول کرتی ہے، جب تک کرپٹ اور نااہل افراد منتخب ہوتے رہیں گے اس وقت تک ملکی اور عوامی مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیںگے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کے نتائج کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے امید وار ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ این اے 120کے الیکشن میں وفاقی ، صوبائی اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے جبکہ کئی پارٹیوں کی طرف سے ووٹوں کی خریدو فروخت کا دھندا بھی عروج پر رہا ۔یہ الیکشن سرمایہ داروں اور خاندانی سیاست کا شو ثابت ہوا ہے جس میں عوام کویرغمال بنایا گیا ہے جبکہ درحقیقت ملکی سیاست کا اندازہ این اے 120 انتخابی کمپین سے لگایا جا سکتا ہے جس میں حکمران جماعت اور مدمقابل پارٹیوں کی طرف سے پیسہ کا بے دریغ کا استعمال کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ پر امن الیکشن کا انعقاد خوش آئندہے جبکہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کے ضابطے کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں مگر ہم اس کے باوجود نتائج کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو ن لیگ ملکی آئین و قانون کو اب بھی ماننے کو تیار نہیں اور اپنے ذاتی مفاد کیلئے عدالتی فیصلوں کے مہم چلا رہی ہے ۔ این اے 120کے ا میدوار ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ ووٹرز اور سپورٹرز کا شکر گذار ہوں ۔
عوام کی خدمت اور جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس بار بار جائیں گے اور انہیں اپنے موقف پر قائل کرنے کی جدوجہد کریں گے۔ پاکستان کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک دیانت دار اور محب وطن قیادت پاکستان میں آگے نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا پاکستان کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ۔ ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے شانہ بشانہ کرپشن فری پاکستان تحریک کو ملک سے کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والوں سے پاک کرنے تک جاری رکھیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button