جلیل ٹاؤن میں شراب کشید کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ 10ڈرم اور 8گیلن قبضہ میں لے کر 2400لٹر سے زائد شراب برآمد ۔
گوجرانوالہ 11 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جلیل ٹاؤن میں شراب کشید کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ 10ڈرم اور 8گیلن قبضہ میں لے کر 2400لٹر سے زائد شراب برآمد ۔
خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار ۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سول لائنز محمد افضل کی ہدایات پر ڈی ایس پی پیپلز کالونی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر محمد سلیم نے اے ایس آئی یوسف مسیح اور دیگرجوانوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلا ف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جلیل ٹاؤن ڈسپوزل کے قریب ریڈ کر کے شراب کشید کرنے والی فیکٹری سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے موقع سے 2400سو لٹر سے زائد شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات قبضہ میں لئے ہیں ۔برآمدہ مال میں دس ڈرم اور آٹھ گیلنیں، گیس سلنڈر،دابڑا، پلاسٹک پائپ، آہنی ڈرم، قیف اور دیگر سامان شامل ہے ۔ موقع سے ملزمان عارف، ذوالفقار اور اقصیٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔مقامی سطح پر شراب کی تیاری کرنے والے منظم گروہ کے متحرک ارکان کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان اور ایس پی سول لائنز ڈویژن محمد افضل نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد سلیم ، اے ایس آئی یوسف مسیح و ٹیم کے ممبران کو شابا ش دی ہے مقامی لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔