Draft

جلیل احمد کی محکمہ کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں انہوں نے گیپکو کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں -محمد اکرم چوہدری چیف ایگزیکٹو گیپکو (بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آ ف کینیڈا )

گوجرانوالہ04اپریل
گوجرانوالہ الیکٹر پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ جلیل احمد کی محکمہ کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں انہوں نے گیپکو کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹا ئر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) جلیل احمد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی ، ڈپٹی مینجرز چوہدری محمد اکبر، چوہدری محمد امتیاز ، شیخ امان اللہ، فیصل نفیس، رانا ریاض، میاں عبدالقیوم سمیت دیگر افسران نے بھی خطاب کیاجبکہ سابق چیف ایگزیکٹو گیپکو شیخ محمد الیاس، چیف انجینئرز خالد پرویز، جنید اختر، غضنفر عباس رضوی، ایڈیشنل ڈی جی اورنگزیب ملہی سمیت گیپکو افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران جلیل احمد کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہتے بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامی اور پیشہ ورانہ امور میں خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں نے تمام عرصہ انتہائی سمجھداری سے کمپنی کے امور کو چلایا اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے ذاتی تعلقات کی پروا کئے بغیر کمپنی کے مفاد کو اولیت دی اور کبھی کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے۔ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران ریٹائر ہونے والے آفیسر جلیل احمد نے پروقار تقریب کے انعقاد پر گیپکو نتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ تک گیپکو میں فرائض منصبی سر انجام دیئے اور محکمہ کی خدمت کیلئے مصروفِ عمل رہے اس دوران مجھے اپنے ساتھی افسران و دیگر سٹاف کا بھر پور تعاون حاصل رہا جس کے لئے میں تمام افسران و ملازمین کا مشکورہوں ۔انہوں نے گیپکو میں تعیناتی کو اپنی ملازمت کا سنہرا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کا کمپنی کلچر بہت اچھا ہے میری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ بہترین ٹیم ورک کو جاتا ہے ۔ تقریب کے آخر میں چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم و دیگر نے جلیل احمد کو سوینئر اور الوداعی تحائف دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button