ایڈیٹرکاانتخاب

جلدپاکستان آؤں گا،ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے ،پرویز مشرف

اسلام آباد 7 اگست 2017
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان آکرتیسری قوت کی قیادت کروں گا، اے پی ایم ایل سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کریگی آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،ملک کی حقیقت تباہ ہوگئی ،شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے،کراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب
سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جلدپاکستان آؤں گا،ملک میں تیسری قوت کی ضرورت ہے ،پاکستان آکرتیسری قوت کی قیادت کروں گا،آل پاکستان مسلم لیگ سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کریگی،آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،ملک کی حقیقت تباہ ہوگئی ،شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے۔اتوارکے روزکراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی سے متعلق خبریں دیکھ کرافسوس ہوتاہے ،کراچی صرف مہاجروں کانہیں سب کاشہرہے ،کراچی میں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دورمیں ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں صوبائیت سے نکلناہوگا،آل پاکستان سب سے پاکستان کی سیاست کرتی ہے ۔ملک کونیاپاکستان بنانے کی ضرورت ہے ۔ہماری سیاست قومیت نہیں ملک سے وابستہ ہے ۔آج ملک قومیتوں میں بٹ گیا،پرویزمشرف نے کہاکہ قومیں آگے آگئی ہیں ،ملک پیچھے رہ گیا،قائداعظم نے بھی کہاتھاکہ صوبائیت کوترجیح دی توحماقت ہوگی ۔ہم صوبائیت کی سوچ نہ چھوڑی توملک میں ترقی نہیں ہوسکتی ۔
سابق صدرنے کہاکہ شہریوں کوسب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہئے ۔پاکستان کی حالت اس وقت تشویشناک ہے ،ملک کی کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم واضح ہیں ۔ملک میں اس وقت تیسری قوت کی ضرورت ہے ،تیسری قوت پاکستانیت سے بنے گی ،ہم نے آج سے پاکستانیت کاآغازکردیاہے ، تیسری قوت ایک صوبے سے نہیں پورے ملک سے بنے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button