جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانیوالی 3 افغان خواتین سمیت 4گرفتار
لاہور(نیوز وی او سی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے کاروائی کرتے ہوئے بڑے بھائی محمد عامر کے ویزے پر چھوٹے بھائی محمد بابر کو سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بڑے بھائی کے ویزے پر برطانیہ جانے والے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کا محمد بابر اپنے بھائی محمد عامر کے ویزے پر سفر کر رہا تھا۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی بورڈنگ پاس پر برطانیہ جانے والی تین افغان خواتین کو گرفتار کر لیا۔ جعلی بورڈنگ پاس جاری کرنے میں پی آئی اے کا عملہ ملوث نکلا۔ پی آئی اے کے دو اہلکاروں نسیم اور اسرار کو حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں افغان خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زیرحراست پی آئی اے اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔