پاکستان

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا کامیاب آپریشن، تمام یرغمالی بازیاب

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا کامیاب آپریشن، تمام یرغمالی بازیاب

نیوز وی او سی اردو – 14 مارچ 2025

سبی: بلوچستان میں سبی کے قریب دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے درجنوں مسافروں کو یرغمال بنا لیا، تاہم پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ آپریشن میں 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 4 فوجی جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پہلے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے، اس کے بعد جعفر ایکسپریس کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے روکا گیا۔ دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پاک فوج کے کمانڈوز نے منصوبہ بندی کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیر کر ہلاک کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا اور یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور جعلی بیانیہ بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاکستان پائندہ باد!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button