جشن آزادی ٹرین کا خوبصورت نظارہ

16 اگست 2017
خصوصی رپورٹ بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بشیر باجوہ کے ساتھ فوٹوگرافر وکی اور ٹیم نیوز وائس آف کینڈا گوجرانوالہ پاکستان
جشن آزادی کے موقع پر ہونی والی تقریبات پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے


تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آزادی ٹرین چلانے کا اہتمام کیا ہے- جس کا سفر پشاور سے شروع ہوکر کراچی اور کوئٹہ تک ہو گا ،
آزادی ٹرین مختلف سٹیشنوں پر وقفہ وقفہ سے رکتی ہے اورپھر اگلے سٹیشن کے لیے گامزن ہو جاتی ہے ۔
اسی طرح آج آزادی ٹرین گوجرانوالہ سٹیشن پر رکی تو لوگوں کا ہجوم آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلے بے تابی سے موجود تھا گوجرانوالہ میں آزادی ٹرین صرف 2 گھنٹے کے لیے رکی
اس دوران ریلوے کے اعلیٰ افسران ، اسٹیشن ماسڑ اور ان کا تمام عملہ سٹیشن پر موجود تھا
آزادی ٹرین کے تمام انتظامات بہت بہتر تھے
مہمان خصوصی گوجرانوالہ کے ایم پی اے توفیق بٹ کا استقبال کیا گیا اس کے بعد ایم پی ایے صاھب کو ٹرین کا دورہ کروایا گیا


اور اس کے بعد تمام مہمان نے پوری ٹرین کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کمنٹس میں گوجرانوالہ کی جشن آزادی کے تمام پروگرام سے اعلیٰ پروگرام قرار دیا ۔
آخر میں نیوز وائس آف کینیڈا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر ظفر (کینیڈا) کا غائیبانہ شکریہ ادا کیا اور موقع پر موجود پاکستان کے بیورو چیف بشیر باجوہ اور ان کی ٹیم میں فوٹو گرافر وکی اور پوری ٹیم کا بے حب شکریہ ادا کیا جو کہ پوری لگن سے تمام وقت ان کے ساتھ رہی اور ہر لمہ کی فوٹو اور ویڈیو سیو کرتی رہی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں