پاکستان
جس سیاست کا مقصد کرپشن ہو اس سے پناہ مانگتے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس سیاست کا مقصد کرپشن ہو اس سے پناہ مانگتے ہیں، عام پاکستانیوں کیلئے ایوانوں کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں مینار پاکستان پر گریٹر اقبال پارک میں متحدہ مجلس عمل کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ظالم کو گالی دینے اور پھر ووٹ بھی دینے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے، پیسے بیرونِ ملک رکھنے والوں سے حساب ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی بات کر کے نواز شریف نے الیکشن پر لوگوں کے اعتماد کو مجروح کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے 2013 کے الیکشن پر سوال اٹھا کر انتخابی عمل پر لوگوں کا اعتماد مجروح کیا، کوئی مارشل لاء قوم کے مسائل کا حل نہیں ہے۔