انٹرنیشنل

جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کا انتظار کیے بغیر کانفرنس شروع کر دی۔

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) جس کی گھر پر عزت نہ ہو، باہر بھی اسے عزت نہیں ملتی۔ اس کی سب سے بڑی مثال ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ہیں جو گاہے دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے نظرانداز کیے جانے کے باعث سبکی کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔ اب کینیڈا میں بھی ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے۔ دی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’مشاورتی کونسل برائے صنفی مساوات‘ کے نام سے جی 7ممالک کی ایک تنظیم قائم کی تھی جس کی میٹنگ کینیڈا میں ہو رہی تھی۔ تمام اراکین وقت پر میٹنگ میں پہنچ گئے لیکن ڈونلڈٹرمپ نہیں آئے اور جسٹن ٹروڈو نے بھی ان کا انتظار کیے بغیر کانفرنس شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جب ڈونلڈٹرمپ کانفرنس میں پہنچے تو جسٹن ٹروڈو اپنا تعارفی خطاب ختم کر چکے تھے اور فرانس میں تعینات کینیڈا کی سفیراور کونسل کی نائب چیئرمین ازابیل ہوڈن خطاب کر رہی تھیں۔ڈونلڈٹرمپ صحافیوں کے جھرمٹ کے درمیان سے ہوتے ہوئے ہال میں داخل ہوئے اور جسٹن ٹروڈو کی طرف دیکھ کر ایک مسکراہٹ کا تبادلہ کرکے اپنی نشست کی طرف بڑھ گئے۔میٹنگ کے شرکاء اس دوران ڈونلڈٹرمپ کی طرف گھورتے پائے گئے اور ان میں سے اکثر کے چہرے پر اکتاہٹ کے آثار نمایاں تھے۔ بالخصوص جرمن چانسلر انجیلامرکل نے خاصی بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button