پنجاب

جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی ،سربراہ عوامی تحریک انصاف کےلئے عدالت جائیں

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خا ن نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی ،سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری انصاف کے حصول کےلئے عدالت جائیں،کیونکہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے طاہرالقادری کوانصاف ملے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ طاہرالقادری کی اے پی سی نے سیاسی اعلامیہ جاری کیا،سربراہ عوامی تحریک نے آصف زرداری سے2012میں استعفے کامطالبہ کیاتھا،ملک احمدخان نے کہا کہ طاہرالقادری دھرنانہیں دیں گے،دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا،ان کا کہناتھا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے،اگر اپوزیشن کوئی غیرآئینی اقدامات کرنا چاہتی ہے توان کی مرضی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button