پاکستان
جسمانی معذور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں،خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جسمانی معذور افراد بوجھ نہیں،ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ملکی ترقی میں خصوصی افراد کے کردار کیلئے معاشرہ کردار اداکرے،خصوصی افراد کو مواقع اور سہولتیں دی جانی چاہئیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مواقع ملنے پرخصوصی افراد بھی سماجی بہبود میں کردار ادا کرسکتے ہیں، حکومت سندھ کا نوکریوں میں خصوصی افراد کاکوٹا 5 فیصد کرنا خوش آئندہے،وفاق اورباقی 3 صوبوں میں خصوصی افراد کاکوٹا5 فیصد کریں گے،انہوں نے کہا کہ تجارت کھیل اور دیگر شعبوں میں بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔