پاکستان

جرم ثابت ہو گیاتو اسد درانی کو سزاءضرور ملے گی ، میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)معروف دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہوگیا تو اسد درانی کو سزا ءضرور ملے گی ، قومی راز جو بھی افشاءکرے گا اس کا مواخذہ کیا جا ئے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو میں اسد درانی سے پوچھ گچھ کی جائیگی اگر انہوں نے کچھ راز افشاءکئے ہیں اور اگر ان پر یہ ثابت ہو گیا تو ان کو سزا ضرور ملے گی ،قومی راز فاش کرنے کا جو بھی ارتکاب کرے گا اس کا مواخدہ کیا جائے گا ، اگر دوران سروس کچھ قومی رازوں کا علم ہو تو ہم اس کے مرتے دم تک امین ہیں ، اب دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کس جرم کا ارتکاب کیا ہے؟ اگر ایسی بات ہوئی ہے تو قانون اپنی راہ ضر ور لے گا ، انہوں نے کہا کہ فوجی افسر نے حلف لیا ہوتا ہے جس کے مطابق وہ سرکاری رازوں کا امین ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1971کی جنگ میں جن افسروں نے بنگلہ دیش یا بھارتی قید کے دوران قومی راز افشاءکئے تھے ان کے خلاف کارروائیاں ہوئیں تھیں اور یہ ہو تی رہتی ہیں اوران میں معافی نہیں ہوتی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button