جرمنی نے چلی کو شکست دیکر کنفیڈریشن فٹ بال کپ جیت لیا

ماسکو(نیوز وی او سی آن لائن )جرمنی نے چلی کو شکست دیکر کنفیڈریشن کپ اپنے نام کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کا عالمی کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم نے روس میں ہونے والے کنفیڈریشن فٹ بال کپ 2017ءمیں چلی کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کنفیڈریشن کپ کے فائنل میچ کے آغاز میں دونوں جانب سے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوا۔
میچ کے پہلے ہاف کے درمیان جرمنی کی جانب سے اسٹرائیکر لارس سٹنڈل نے گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔چلی کی جانب سے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پرحملے کیے گئے تاہم انہیں کامیابی حاصل نہ ہوئی۔
کنفیڈریشن فٹبال میچ کے فائنل میں فاتح ٹیم کے لارس سٹنڈل کی جانب سے 20 ویں منٹ میں کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا جس نے جرمنی کوچیمپیئن بنا دیا۔
Load/Hide Comments