انٹرنیشنل

جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے: چانسلر میرکل

برلن(منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی شمالی ریاست میکلنبرگ فورپومیرن کے شہرکوئلنگزبورن میں تقریر کرتے ہوئے فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی اٹھنے والی آوازوں کو چانسلر انگیلا میرکل نے مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اگر پہلے الیکشن کے نتائج سے حکومت تشکیل نہیں دی گئی تو کس حوالے سے دوبارہ عوام کو کہا جائے گا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ووٹ ڈالیں۔ میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن سیاستدان اتنے زیرک ہیں کہ وہ انتخابی نتائج سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button