جرائم پیشہ گروہوں کے سات ارکان گرفتار ۔تین لاکھ روپے نقدی ،پانچ موٹر سائیکل،سات موبائل فونز، قیمتی سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے سات پسٹل برآمد
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
2 جرائم پیشہ گروہوں کے سات ارکان گرفتار ۔تین لاکھ روپے نقدی ،پانچ موٹر سائیکل،سات موبائل فونز، قیمتی سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے سات پسٹل برآمد ۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی پولیس ٹیم کو شاباش۔
گوجرانوالہ 29اپریل
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات اورایس ڈی پی او سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز انصر جاوید موہل نے اے ایس آئی عبدالرزاق بٹ و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک گروہوں اعجاز عرف ججی اور زبیر عرف جیرو گینگ کے سات ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی ،پانچ موٹر سائیکل،سات موبائل فونز، قیمتی سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے سات پسٹل برآمد کئے ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں اعجاز عرف ججی سکنہ ڈسکہ، اکرم سکنہ گوبند گڑھ، امجد سکنہ کوٹ لکھپت، زبیرعرف جیرو سکنہ جنڈیالہ باغوالہ، امیر حمزہ سکنہ معافی والا، عبدالمنان سکنہ فرید ٹاؤن اور راشد سفیان شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرنے خصوصی ہدایات جاری کیں اور جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن نے ا یس ایچ او انصر جاوید موہل ، اے ایس آئی عبدالرزاق بٹ و دیگر پولیس ملازمان ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ و ارانہ مہارت اور سائنٹیفک طریقوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے اعجاز عرف ججی و زبیر عرف جیرو ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہزنی و سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں کوتوالی سمیت صدر گوجرانوالہ اور سول لائنز پولیس کو مطلوب ہیں ۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا تحرک کر کے انہیں جیل بجھوایا جا رہا ہے۔ گروہوں کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جارہے ہیں۔ملزمان کی گرفتار ی پرعلاقہ کے باسیوں نے پولیس کی اس کاوش کو قابل ستائش قرار دیا ۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے ایس ایچ او انصر جاوید موہل، اے ایس آئی عبدالرزاق بٹ اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔