ایڈیٹرکاانتخاب

جرائم میں ملوث 348قیدیوں کی پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن )حکومت نے دہشگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ملک بھر کی جیلوں میں موجود348 قیدیوں کی پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔
سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزاﺅں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیںان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے اور ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button