جدید ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کردیا جائے: ٹرمپ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ایجنسیوں کو حکم دیاہے کہ جدید ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کردیا جائے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ایجنسیوں کو حکم دیاہے کہ وہ فوجی ڈرونز اور دیگر روایتی ہھتیاروں کی فروخت تیز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس، لیزر ڈرونز و دیگر روایتی ہتھیاروں کی فروخت کیلئے قواعد و ضوابط آسان بنائے جائیں تا کہ دفاعی کنٹریکٹرز بیرون ملک ان ہتھیاروں کی مارکیٹنگ کر کے اسے با آسانی فروخت کرسکیں۔ٹرمپ نے حکم دیا کہ ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کرنے کیلئے آئندہ 60 روز میں تجاویز پیش کی جائیں۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے پالیسی تبدیلی کے بعد اسلحے کی فروخت کی شرائط میں نرمی پیدا کرنا کا کام شروع کردیا ہے لیکن ڈرونز اور دیگر فوجی ہتھیاروں کی فروخت کیلئے لائسنز جاری کرنا ہوں گے۔