ججز اور واجد ضیاء نہ گھبرائیں، فوج نے ہمیں بچایاورنہ ہماری حالت دوسرے مسلم ممالک جیسی ہوتی، عمران خان
مردان‘(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیں بچایاورنہ ہماری حالت بھی دیگرمسلم ممالک جیسی ہوتی ‘ فوج کے خلاف پختونوں کواکسانے والے ملک دشمن ہیں ‘ نوازشریف اورآصف زرداری سمیت تمام لٹیرے اداروں پر حملہ آورہیں ‘ ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ‘اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور واجد ضیاءکو گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘نواز شریف نے چار بار نا اہل ہونے کا ریکارڈ بنا دیا‘ہمارا وزیر اعلیٰ ملنگ آدمی ‘ شوباز شریف کا پروٹوکول سب سے زیادہ ہے‘مولاناڈیزل کے ہوتے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں‘وہ مشرف ، زرداری اور نوازشریف سب کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے‘عمران کے ساتھ نہیں آ سکتا‘یہ سب لوگ جمہوریت بچانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں ‘اسفند یار ولی بھی جمہوریت بچا رہا ہے ‘ اچکزئی دو نمبر نکلا وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے‘الیکشن ہارنا منظورہے مگرسینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے۔پیرکو مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ
مردان کے تھوڑے بوڑھے اور زیادہ نوجوانوں اور بچوں کوسلام پیش کرتا ہوں‘مولانا ڈیزل سے آپ کوبڑا پیار ہے؟ بڑا عشق ہے‘ مولانا کہتا ہے کہ عمران خان یہودیوں کی سازش ہے‘مولانا تمہارے ہوتے یہودیوں کوسازش کی ضرورت نہیں ‘مولانا کو پتاہے اس نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھالیا ہے‘کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کاچکر لگا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 29اپریل کو مینارپاکستان بلانے کا ایک مقصد ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اداروں پرحملے کررہے ہیں‘واجد ضیا سن لوساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔میاں صاحب کوکیوں نکالا کیوں کہ تم 300ارب چوری کرکے باہر لے گئے ہو۔تین بار وزیراعظم بنا لیکن چار بار نااہل ہوگیا ہے۔نوازشریف نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چاروں وزراء اعلی میں سب سے زیادہ پروٹوکول شوباز شریف ‘ڈراما بازشریف کاہے اس کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں‘دوسرے نمبر پرسندھ ، تیسرے پربلوچستان اور چوتھے نمبر پرہمارے ملنگ وزیراعلی پرویز خٹک کا پروٹوکول ہے‘ان کا کہناتھاکہ آج ایک تنظیم پاک فوج کیخلاف تحریک چلا رہی ہے۔فوج کاقصور نہیں ہے قصور فوج بھیجنے والوں کا ہے۔فوج نے تواپنا کام کرنا تھا، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی۔جو بھی پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسا رہا ہے وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کررہا ہے‘پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان کی حالت بھی دیگر مسلم ممالک جیسی ہوتی،ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، یہ ٹھیک ہے کہ لوگوں کے کاروبار ‘گھر تباہ ہوئے ۔اس کوٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کوفوری ضم کردیا جائے۔ دریں اثناء روسی ٹی وی کو انٹرویومیں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے‘افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ رہے، افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے، امریکی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا‘ امریکا جو امداد دیتا ہے وہ ہمارے نقصان کے سامنے کچھ بھی نہیں‘ امریکا جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتا ہے‘افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کا فارمولا ناکام ہو گیا‘افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں‘امریکی جنگ میں شرکت کے باعث کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا، ٹرمپ بھی پاکستان سے متعلق وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہہ رہا ہے۔