پاکستان
جب تک ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنے والے چہرے بے نقاب نہیں ہوںگے معاملہ ختم نہیں ہوگا،علامہ طاہراشرفی
اسلام آباد 28 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہراشرفی نے کہاہے کہ جب تک ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنے والے چہرے بے نقاب نہیں ہوںگے معاملہ ختم نہیں ہوگا،پارلیمنٹ یاسپریم کورٹ کواس معاملے پرکمشین بناکرتحقیقات کرنی چاہئیں ۔پیرکے روزاپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ معلوم ہواہے کہ لاہورمیں بیٹھے لوگ کسی وزیرکے کہنے پرآئے ہیں ۔ان کامطالبہ راناثناء اللہ کااستعفیٰ ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کہنے پرہی دھرناختم کرانے کیلئے آرمی چیف نے کرداراداکیا،جب تک ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنے والے چہرے بے نقاب نہیں ہوں گے معاملہ حل نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ یاسپریم کورٹ کومعاملے کی انکوائری کے لئے کمیشن بناناچاہئیے