پنجاب

جب بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی ہمارے راستے میں دھرنے آگئے:رانا ثنااللہ

فیصل آباد میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کاووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کل بابا رحمتے بھی پینے کے پانی کیلیے کافی متحرک ہے،یہاں پینے کے پانی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے منصوبے مکمل ہونے سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے قبل کہا جاتا تھا کہ ملک دیوالیہ پن کاشکار ہورہا ہے آج آپ دیکھ لیں کہ ملک اس وقت کہاں تھا اور آج کہاں کھڑا ہے ۔12 اکتوبر کے بعد کہا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لائیں گے آج کل بھی حقیقی جمہوریت لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں،احتساب کی باتیں کی جا رہی ہیں کرپشن کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ 20 سال پہلے جو نعرہ لگایا گیاآج پھر وہی نعرہ لگایا جا رہا ہے آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشتگردی کا 70 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے۔2013سے قبل کسی کو سی پیک کے نام بھی نہیں پتا تھا۔نیب ریفرنس میں نواز شریف پر کرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلانا ہےنواز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کرنا محاذ آرائی ہوتی۔فیصلے کے کسی نکتے پر اعتراض کرنا محاذ آرائی نہیںظلم ہوگا تو حق کی آواز بلندکرتے رہیں گے۔رنا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری صاحب کرپشن پر تقریر کر رہے ہیں،زرداری کی تقریریں جاری رہیں تو سندھ پر کوئی عذاب نازل نہ ہو جائے۔ سازش کے تحت ختم نبوت ﷺکے معاملے پرپروپیگنڈاکیاگیا، دھرنے و الے د ھاندلی پراستعفیٰ مانگ رہے تھے،شیخ رشید پہلے ہی کہتے تھے تابوت نکلیں گے۔ عمران خان کوصادق اورامین کہاگیا، عمران خان واحدشخص ہے جوطلاق کے بعدکروڑوں کے تحائف لیتاہے۔ کام برابرکرنے کے لیے جہانگیرترین کونااہل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button