جاپان اور امریکی فوجی اڈوں کو ہدف بنانے والے نئے میزائل کی تیاری اور تنصیب کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں، شمالی کوریا
بیجنگ ۔ 22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
بیجنگ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ جاپان اور امریکی فوجی اڈوں کو ہدف بنانے والے نئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائل کی تباہ کن تیاری اور تنصیب کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں حکام کا حوالہ دیتے ہوے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ہماری جس میزائل پروگرام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہی ہے ہم اس پر مزید پیشرفت کرنے والے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انٹطامیہ کو شمالی کوریا کا یہ بہترین مشورہ ہے کہ وہ ان خدشات بھری آوازوں پر کان دھرے جو امریکی عوام اور عالمی برادری سن رہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو حملے کا نشانہ بنانے والے کئی ہتھیار اب اس سر زمین پر تیار ہونگے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کو پیانگ یانگ کا جواب ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجربہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔