جاوید ہاشمی کوعمران خان کے اصل عزائم سامنے لانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیرلیا
لاہور 2 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی کی ،جوتے بھی دکھائے،صحافیوں نے جاوید ہاشمی کومشتعل کارکنوں سے بچا کرگاڑی میں بٹھایا۔میڈیا رپورٹس
سابق سینئر وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی کوعمران خان کے اصل عزائم سامنے لانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیرلیا، صحافیوں نے جاوید ہاشمی کومشتعل کارکنوں سے بچاکرگاڑی میں بٹھایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کرنے کیلئے اپنے ڈرائیورکے ہمراہ اکیلے ہی آتے ہیں ۔تاہم آج بھی جاوید ہاشمی کے ساتھ کوئی سکیورٹی اہلکارنہیں تھا۔
جاوید ہاشمی جب پریس کانفرنس کرنے کیلئے پہنچے توپی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی کی۔جاوید ہاشمی ان کی طرف بڑھے تومیڈیاکے نمائندوں نے انہیں روک لیا۔ لیکن جب جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کرکے واپس جانے لگے توپی ٹی آئی کارکنوں نے جاوید ہاشمی کوگھیرے میں لے لیا،جوتے دکھائے اور خوب نعرے بازی بھی کی۔ اس موقعہ پرصحافیوں نے جاوید ہاشمی کوبچاکران کی گاڑی تک پہنچایا۔
واضح رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کونااہل قراردیے جانے پرجاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہیں عمران خان کے جمہوریت مخالف عزائم قراردیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کے دوران بتایاتھاکہ جسٹس تصدق جیلانی کے بعدآنے والے ججزپارلیمنٹ توڑ دیں گے۔جبکہ عمران خان جمہوریت کیخلاف چل رہے ہیں۔جاوید ہاشمی کی ان باتوں پرپی ٹی آئی برامان گئی۔کل تک جاوید ہاشمی کے حق میں باغی باغی کے نعرے لگانے والے کارکنوں نے آج انہیں گھیرکران کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔