پاکستان

جاوید ہاشمی نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

ملتان میں مسلم لیگ ن کے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران سنیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نواز شریف ہی ہیں اور رہیں گے مجھے ان کی قیادت اور قابلیت پر بھرپوراعتماد ہے اس لئے میں ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جرات کو سلام پیش کرتاہوں ان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا بیانیہ مقبول ہورہا ہے ۔جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا اور آئندہ بھی ساتھ دوں گا۔
خیال رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان میں ہونے والے پارٹی کے جلسے میں جاوید ہاشمی کوشرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔اس سے قبل جاوید ہاشمی ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے تاہم شدید اختلافات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button