جائیداد کے تنازع پر پولیس اہلکار بھائیوں کی فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے طبی امداد کے لئے زخمی سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل ملزم اہلکار فرار

گوجرانوالہ
تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقے منظور ابادمیں میں جائیداد کے تنازع پر پولیس اہلکار بھائیوں کانسٹیبل یعقوب اور کانسٹیبل یوسف نے اپنے کزنوں پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بارہ سالہ راہگیر بچے ثاقب سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں راہگیر بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے دوسری طرف دونوں پولیس ملازم ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گئے ہیں پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں