کھیل

ثنا میر کوہٹا کر ون ڈے ٹیم کی قیادت ٹی 20کپتان بسمعہ معروف کو سونپ دی گئی

ورلڈ کپ میں ناقص ترین کارکردگی پر ثنا میر کوہٹا کر ون ڈے ٹیم کی قیادت ٹی 20کپتان بسمعہ معروف کو سونپ دی گئی،پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی اور ٹیم منیجر عائشہ اشعربھی برطرف لاہور (اپنے سپورٹس رپورٹر سے )ویمنز کرکٹ میں ’’زلزلہ ‘‘،تمام عہدیدار کرسیوں سے گر گئے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں ناقص ترین کارکردگی پر ثنا میر کوہٹا کر ون ڈے ٹیم کی قیادت ٹی 20 کپتان بسمعہ معروف کو سونپ دی جبکہ پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی اور ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی برطرف کردیا گیا ۔بورڈ نے محمد الیاس کی سربراہی میں کام کرنیوالی 3 رکنی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی جبکہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے منفرد ٹیم ابھر کر سامنے آئے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ویمنز ون ڈے ٹیم کی کپتان ثنا میر کوقیادت سے ہٹا کر ٹی 20ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو قائد مقرر کردیا ہے جبکہ ویمنز ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کو بھی برطرف کردیا گیا جن کی جگہ ٹیم منیجر کے عہدے سے برطرف کی گئی عائشہ اشعرعبوری طور پر کام کریں گی اور بورڈ نئی جی ایم ویمنز ونگ کی تقرری کیلئے اشتہار دے گا ۔ورلڈ کپ میں ثنا میر کی قیادت میں قومی ویمنز ٹیم نے تمام 7 میچوں میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے شکست کھائی۔ پی سی بی نے شکست پر کوچ،کپتان ا ور منیجر کی ٹور رپورٹس کا جائزہ لیا۔ بورڈ حکام کے مطابق ویمنزونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی،منیجر عائشہ اشعر اور کپتان ثنا میر سے بات چیت بھی کی گئی جس کی روشنی میں یہ اہم فیصلے ہو ئے ۔ پی سی بی نے ویمنز ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کو ہٹاکر نئی جنرل منیجر کے تقرر کے لئے اشتہار دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ محمد الیاس کی سربراہی میں کام کرنیوالی تین رکنی سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے ،یاد رہے کہ چند روز قبل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کو ہٹا کر نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو عبوری طور پر ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا گیا ہے جو یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بلامعاوضہ کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں سے ٹیم اور مینجمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔ ثنامیر نے ویمنز کرکٹ کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دیں اور شاندار انداز میں قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے بہترین کوشش کی جو اب کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کو دستیاب ہوں گی ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ثنا میر کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کو لکھے گئے مبینہ خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتی اس لئے وہ اس سیٹ اپ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button