Draft
ثنا بٹ نے تھیٹر کو خبربادکہہ دیا صرف ٹی وی پر کام کریں گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثنابٹ تین نئی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ ہوگئیں ۔انہوں نے روزنامہ دنیا کو بتایا میں نے تھیٹرکوخیربادکہہ دیااوراپنی تمام توجہ ٹی وی کی جانب مرکوزکردی ہے ۔مجھے دنیانیوزکے مقبول پروگرام حسب حال سے بہت شہرت ملی یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے سہیل احمدجیسے فنکاروں کیساتھ کام کرنے کاموقع ملاہے ،میں ان دنوں تین ڈرامہ سیریل میں اہم کردارنبھارہی ہوں جن میں ایک ہدایتکارافتخارعفی کاکھیل بے بی ہے جبکہ ہدایتکار اشعر اصغرکاچنداکی چاندنی اورشاہدعزیزکے بے نام ڈرامے کی ریکارڈنگزکاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ثنا بٹ کاکہناتھا مجھے ٹی وی پر توقع سے زیادہ رسپانس ملا خاص طورپرمجھے حسب حال میں کام کرکے بہت اچھالگا۔