انٹرنیشنل

تیونس میں لوگ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

شمالی افریقا کے ملک تیونس میں بھی مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف پرتشدد احتجاجی تحریک چل پڑی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز تیونس کے 10 بڑے شہروں میں مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، جس کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے اورکم سے کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت تیونس کے قریب طبریہ کے مقام پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لگ بھگپانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button