انٹرنیشنل

تیل کی پیدوار: سعودی عرب کاروس کے ساتھ تعاون کا عندیہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تیل کی پیدوار کو مستحکم کرنے کے لئے روس کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا عندیہ دے دیا ہے۔
امریکا کے دورے کے دوران نیویارک میں ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک، پیداواری حدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر روس ودیگر غیر رکن ممالک کے ساتھ سالانہ معاہدے کے بجائے دس سے بیس سال طویل معاہدے کا خواہاں ہے۔
شہزادہ محمد نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک بڑا خاکہ تیار کیا گیا ہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی باقی ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالنے کے لئے روس کا سہارا لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button