کھیل

تیسرے ایک روزہ میچ میں شاہینوں کے قدم لڑکھڑا گئے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں شاہینوں کے قدم لڑکھڑا گئے، 9 کھلاڑی صرف 57رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا کم ترین سکور 43 ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں نیو زی لینڈ نے پاکستان کومقررہ 50اوورز میں 258رنز کا ہدف دیا،جس کے تعاقب میں پاکستان نے 9وکٹوں کے نقصان پر25اوورز میں57رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان سرفراز حمد 10 اور رومان رئیس 5 رنز بنا کر کریز پر عزت بچانے میں مصروف ہیں ۔
پاکستان کی طرف سے اوپننگ کرنے والے بلے باز اظہر علی 10 گیندوں پربغیر کسی سکور کے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ اور فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔ محمد حفیظ بھی 4 گیندوں پر بغیر کسی سکور کے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ اور بابر اعظم 27 گیندوں پر7 رنز بنا کر سینٹر کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو ئے۔ ٹاپ آرڈر کے بعد مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے اور شعیب ملک 27 گیندوں پر 3 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ اور شاداب خان 5 گیندوں پر بغیر کسی سکور کے کولنگ منرو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ فہیم اشرف 13 گیندوں پر 13رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پرٹاڈ آسٹل کے ہاتھوں اور حسن علی 3 گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر کولنگ منرو کی گیند پر کین ویلیم سن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ محمد عامر نے تئیسویں گیند پر چوکا مارا تو اگلی ہی گیند پر بولٹ نے انہیں کلین بولڈ کردیا، فاسٹ باﺅلر14 رنز بنا کر اننگز کے ٹاپ سکورر ہیں۔
قبل ازیں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بنائے۔ کیویز کپتان کین ولیمسن 101 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپننگ کرتے ہوئے کولنگ منرو 4 گیندوں پر 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ اورکیوی بلے باز مارٹن گپٹل 62 گیندوں پر 45رنز بنا کر پاکستانی کیپٹن سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو ئے۔ کیوی کیپٹن کین ولیمسن101گیندوں پر 73رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔ روز ٹیلر 64گیندوں پر 52بنا کرشاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اورہنری نکلز پہلی ہی گیند پر شاداب خان کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔ مچل سینٹلر12 گیند پر 6رنز بنا کرحسن علی کی گیند پر بولڈاورٹوم لیتھم 35 گیندوں پر 35 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ ٹاڈ آسٹل 3 گیندوں پر 5 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ اور ٹم ساﺅتھی 5 گیندوں پر 6رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ آﺅٹ ہو ئے۔ ٹرینٹ بولٹ 9گیندوں پر13 رنز بنا کر حسن علی گیند پر بولڈ ہو گئے۔فرگوسن 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے رومان رئیس نے 3، حسن علی نے 3،فہیم اشر ف نے 1 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button