ایڈیٹرکاانتخاب

تیسری بڑی سیاسی قوت جلد سامنے لائیں گے ، پرویز مشرف

دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملکی سیاست میں بھر پور کردار ادا کرنے اور 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں ، جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے ۔دبئی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کیلئے جدید تکنیک استعمال میں لائی جائے ۔ اجلاس میں اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی اور سوشل میڈیا کے ماہرین نے پرویز مشرف کو میڈیا کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی ۔ اس موقع پر میجر جنرل(ر) راشد قریشی ،ڈاکٹر محمد امجد اور غوث شہزاد بھی موجود تھے ۔ پرویز مشرف نے منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے میری سوچ اور منصوبہ بندی عوام تک موثر انداز میں پہنچائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button