کھیل

تیسرا ون ڈے ،انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5رنز سے شکست دیدی

کولکتہ( آ ن لائن ) انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو تیسرے ون ڈے میں5رنز سے شکست دیدی ہے،بھارت انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 316 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بھارت کو مہنگا پڑ گیا اور انگلینڈ نے مقرررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز کا مشکل ہدف دیا ۔ اس کے جواب میں بھارت میچ جیتنے کی امید چھوڑ چکا تھا لیکن یادیو کی دھواں دار بیٹنگ نے بھارتی شائقین کو ایک بار پھر امید دلا دی ،یادیو نے آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگایا تو سٹیڈیم چیخوں سے گونج اٹھا لیکن بھارت کی قسمت میں پھر بھی جیت نہ لکھی تھی اور 4گیندوں پر 6رنز پہاڑ بن گئے ۔بھارت جیت کیلئے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے ،یادیو نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایااور دوسری گیند پر چوکا لیکن ووکس نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوور کی تیسری اور چوتھی گینگ بیٹ کروا دی اور پانچویں گیند پر یادیو کو پولین پہنچا دیا جبکہ نیا آنے والا کھلاڑی بمراہ کچھ نہ کر سکا اور گیند بیٹ کر دی ۔ بھارت مقرررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 316رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔جس میں یادیو 90رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پانڈیا 56رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
بھارت کی جانب سے 321رنز کے ہدف کے تعاقب میں رہانے اور لوکیش راہول نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی جم کر کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔رہانے 1اور راہول صرف 11رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے ویرات کوہلی نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55رنز کی اننگ کھیلی ۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی یوراج سنگ نصف سینچر بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 45رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر پولین پہنچ گئے ۔سابق کپتان دھونی بھی صرف 2رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوور زمیں 8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے جس میں جیسن روئے نے 65،بلینگز 35،بیرسٹو نے 56،مورگن نے 43 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سٹوکس 57رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے ۔بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3اور جدیجہ نے دو کٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button