تہمینہ درانی ،شہباز شریف اور چوہدری نثار نہیں چاہتے کہ مریم نواز لیڈر بنے ،:تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے کہا ہے کہ شہباز شریف ،چوہدری نثار اور تہمینہ درانی نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز لیڈر بنے ،چوہدری نثار کی پارٹی مخالفت طے شدہ ہے اور وہ شہباز شریف کی ہدایا ت پر چل رہے ہیں ،تہمینہ درانی کے فون اور میسجز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے،وقت آنے پر سارے ثبوت سامنے لے کر آؤں گا۔
نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زبیر محمود کا کہنا تھا کہ تہمینہ درانی کے ساتھ میں نے تین چار سال کام کیا ہے ، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ،ان کا واسطہ ایک سیاسی خاندان سے ہے ،میں ان کا پرسنل ستاف آفیسر رہا ہوں ،جب میں ان کے اتنا قریب رہا ہوں ،تہمینہ درانی جو بھی کوئی انیشیٹو لینا چاہتیں تھیں تو وہ اس بارے میں مجھ سے ڈسکس کرتی تھیں ،تہمینہ درانی چوہدری نثار اور شہباز شریف سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں کا احوال مجھ سے شیئر کرتی تھیں ،میرا اس دعووں کا مکمل ثبوت موجود ہے بس زرا صبر کر لیں ،تہمینہ درانی چوہدری نثار اور شہباز شریف سے ہونے والی ملاقاتوں کا احوال شیئر کرتی تھیں ،میرے پاس اپنے دعووں کا مکمل ثبوت موجود ہے ،بس زرا صبر کر لیں ، ایک ماہ تک میری کتاب منظر عام پر آ رہی ہے اور اس کتاب میں پورا سچ لکھا ہے،میری کتاب آنے دیں سب سامنے آ جائے گا ، میں نے جو بھی باتیں کی ہیں میں اسے ثابت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ ، شہباز شریف ، تہمینہ درانی اور چوہدری نثار نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز لیڈر بنے ،مریم نواز ایک ابھرتی ہوئی طاقت تھیں ،انہوں نے بہت محنت کی تھی ،یہ اس کا راستہ روکنا چاہتے تھے ،کسی حد تک تو یہ کامیاب ہو گئے ہیں لیکن میں پورے دعوی کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں کہ شہباز شریف کبھی بھی وزیرا عظم نہیں بنیں گے .
انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کے گھر چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار کی اس حوالے سے 2درجن میٹنگ ہوئی ہیں کہ کس طرح مریم نواز کا راستہ روکا جائے ؟شہباز شریف جب لندن کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے گئے تھے ،وہاں بھی اس حوالے سے ان کی میٹنگ ہوئیں ،ایک بار ان تینوں کے درمیان چار گھنٹے کی ملاقات ہوئی جس کے بعد دو بجے تہمینہ درانی جو اس وقت بڑے غصے میں تھیں مجھے کال کی، اس وقت وہ خاصی مایوس نظر آ رہی تھیں ،اس ملاقات میں چوہدری نثار اور تہمینہ درانی نے شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ،جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کھل کر سامنے نہیں آ سکتے،میں پسِ پردہ رہ کر ہی راستہ بناؤں گا،چوہدری نثار کا تہمینہ درانی کو کہنا تھا کہ 2018میں جب شہباز شریف وزیر اعظم بن جائیں گے تو آپ فرسٹ لیڈی بن جائیں گی ،تہمینہ درانی نے کہا کہ چوہدری نثار کو انہوں نے دوبارہ بلایا ہے ۔زبیر محمود کا کہنا تھا کہ میں اب بھی تہمینہ درانی کا برا احترام کرتا ہوں ،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چیف جسٹس اور آرمی چیف مجھے تحفظ فراہم کریں ،بہت سارے راز کھول دوں گا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حمزہ شہباز شریف کا نجی ٹی وی کو دیئے جانے والا انٹرویو بھی فکسڈ تھا ،یہ تو بہت چھوٹی باتیں ہیں میری کتاب میں اس سے بھی بڑے انکشاف ہوں گے ۔دوران پروگرام اینکر ندیم ملک نے متعدد بار زبیر محمود سے ان کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کے حوالے ثبوت مانگے گئے لیکن زبیر محمود کوئی ثبوت دینے کی بجائے بار بار یہی کہتے رہے کہ آپ تھوڑا صبر کریں ،میری کتاب پبلش ہو لینے دیں میں سارے ثبوت منظر عام پر لے آؤں گا ۔