Draft
تھیٹرز میں فحاشی کو روکنے کیلیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کی ہدایت
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں تھیٹر کے اندر بڑھتی کو ہوئی فحاشی کو روکنے کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تھیٹر انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہیں۔
پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہے کہ تھیٹر ڈراموں کیلیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جب کہ ڈرامے منظور کیے گئے اسکرپٹ کے علاوہ چلائے جارہے ہیں اور رات کو ایک بجے کے بعد بھی ڈرامے چل رہے ہیں، ڈراموں میں فحش جملوں کا استعمال بھی عام ہے، اسٹیج اداکارائیں ڈریس کوڈ کی بھی پابندی نہیں کررہی ہیں اس کے علاوہ شائقین کی جانب سے نوٹ نچھاور کرنا بھی ڈراموں میں دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مراسلے میں صوبے کے تمام تھیٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔