تھانہ کینٹ ۔ عامر جاوید عرف عامروچور گینگ کے تین ملزمان گرفتار۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تھانہ کینٹ
عامر جاوید عرف عامروچور گینگ کے تین ملزمان گرفتار۔ مسروقہ رقم 39لاکھ 30ہزار روپے برآمد۔
علاقے کے لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین ۔سی پی او کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش
جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔۔۔۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کی قیادت میں ڈی ایس پی کینٹ شبیر احمد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ خداداد تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی کالونی میں تاجر کے گھر چوری کی واردات کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 39لاکھ 30ہزار روپے برآمد کی ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عامر جاوید عرف عامرو،ذیشان عرف شانی اور محمد سجاد عرف بھولی ساکنان بدو کی گوسائیاں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں تھانہ کینٹ کے پوش ایریا ڈی سی کالونی رچنا بلاک میں مقامی تاجر افطاری کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ فیر II کینٹ گوجرانوالہ گیا ہوا تھا ۔جس کی غیر موجود گی میں نامعلوم چوروں نے تاجر کے گھر میں داخل ہو کر مبلغ انتالیس لاکھ تیس ہزار روپے چوری کر لیے ۔اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق احمد خان نے ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ جنہوں نے ڈی ایس پی کینٹ شبیر احمد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹرخداداد تارڑ ،سب انسپکٹر لیاقت علی ، اے ایس آئی انس بٹ، ہیڈ کنسٹیبل انتظار حسین، کنسٹیبل محمد رضوان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ اوکینٹ خداداد تارڑ اور ان کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا ۔ مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عامر عرف عامرو گینگ کے تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ملزمان عامر عرف عامرو،محمد ذیشان عرف شانی ،محمد سجاد عرف بھولی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک ہی گاؤں کے رہائشی ہیں اور انہوں نے ر اتوں رات امیر ہونے کے لئے باہم صلاح و مشورہ ہو کر چوری کی واردات کی ہے ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔مدعی مقدمہ اور اہل علاقہ نے پولیس کی کاوش کو قابل تحسین قرار دیا ۔ جب کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ خداداد تارڑ ، سب انسپکٹر لیاقت علی ، اے ایس آئی انس بٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔