Draft

تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او خداداد کی کارکردگی قابل ستایش ۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان

گوجرانوالہ15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
مظفر عرف کالی ڈکیت گینگ کے چار ملزمان گرفتار 75000/- روپے نقدی ۔04 موبائیل فون ۔04 عددپسٹل اسلحہ ناجائز برآمد۔ متعدد وارداتوں کا انکشاف۔ علاقے کے لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی پولیس ٹیم کو شاباش
گوجرانوالہ (14جون ) سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کی قیادت میں ڈی ایس پی کینٹ سعادت علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر خداداد تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب اورسابقہ ریکارڈ یافتہ مظفر عرف کالی ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 75ہزار روپے نقدی، 4 عدد موبائل فونزاور 04 عدد پسٹل30 بور معہ گولیاں برآمد کیا ہے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں 1۔زرق خان 2۔ مظفر عرف کالی 3۔ شہریار 4۔ علی رضا ساکنان راہوالی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی اواشفاق خان نے ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ جنہوں نے ڈی ایس پی کینٹ سعادت علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹرخداداد تارڑ ،سب انسپکٹر لیاقت علی ، اے ایس آئی انس بٹ۔ ہیڈ کنسٹیبل انتظار حسین ، کنسٹیبل محمد رضوان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ اوکینٹ خداداد تارڑ اور ان کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا ۔ مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث مظفر عرف کالی گینگ کے چار ملزمان کو گتہ مل لنک روڈ تلونڈی کجھور والی کے قریب واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے گرفتار کیا ۔ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کینٹ کے گردونواح اور شہر کی مختلف شاہراہوں اور لنک روڈ پر رہزنی کی متعدد وارداتیں کی ہیں ۔ پڑتال ریکارڈ تھانہ سے معلوم ہوا کہ مظفر عرف کالی گینگ کے ملزمان تھانہ کینٹ پولیس کو سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔اہم انکشافات کی توقع ہے۔شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ وگروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر خداداد تارڑ ، سب انسپکٹر لیاقت علی ، اے ایس آئی انس بٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button