Draft

تھانہ کوتو الی کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔ بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد 

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وجرانوالہ (30مارچ )ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی کوتوالی رانا محمد زاہد کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ملک محمد نواز سرور نے اپنی ٹیم اے ایس آئی خرم شہزاد ، محمد منشاء، مزمل حسین ، محمد عمران وغیرہ کے ہمراہ ریڈ کر کے کچا کھیالی دروازہ کے قریب گودام سے آتش بازی کا سامان بڑی مقدار میں برآمد کر کے ملزم کاشف سکنہ بیری والا چوک کو گرفتار کیا ہے ۔برآمدہ سامان میں 200سے زائد ماچس پٹاخے کی ڈبیاں، 156سے زائدآتشی انار، 160پھلجھڑی کی ڈبیاں اور 12کلو گرام سے زائد بارودی مصالحہ شامل ہے ۔ ملزم کے خلاف آتش بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او کوتوالی ملک محمد نواز سرور کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچا کھیالی دروازہ کے قریب گودام میں بھاری مقدار میں آتش بازی کا تیارسامان اور خام مال جس سے آتش بازی کا سامان بنایا جا سکتا ہے وہ بھی موجود ہے ۔ اطلاع پر متذکرہ جگہ پر ریڈ کر کے ملزم کو زیر حراست لے کر اس کی نشاندہی پر گودام سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا ۔ملزم نے دوران حراست اقرار کیا کہ وہ سامان کو معراج شریف اور شب برات کے موقع پر فروخت کرنا چاہتا تھا ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزم کو آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والوں سمیت اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے جب کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ملک محمد نواز سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button